: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کابل، 3 جون(ایجنسی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز ایک جنازے کے نزدیک پے درپے بم دھماکوں میں بار ہ افراد ہلاک اور کم سے کم بیس زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغان پولیس اور مظاہرین کے درمیان جمعہ کو جھڑپوں میں ہلاک ہونے والی ایک نمایاں شخصیت محمدسلیم ایزدیار کی نماز جنازہ کے دوران میں متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں۔مقتول افغان سینیٹ کے ڈپٹی ا سپیکر کے بیٹے تھے۔ وہ جمعے کے روز
جھڑپوں کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں اپنی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے تھے۔
ان کے جنازے میں شریک دو افراد نے بتایا ہے کہ بم دھماکوں میں بار ہ افراد مارے گئے ہیں۔طلوع نیوز ٹی وی اور دوسرے میڈیا ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ بتائی ہے۔
جنازے میں افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی شریک تھے لیکن وہ بالکل محفوظ رہے ہیں۔تاہم متعدد سینیر سکیورٹی افسر زخمی ہوگئے ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔